PPSC Lecturer Urdu Important Questions P4

 

PPSC Lecturer Urdu Preparation Important Questions P4



151 : ملک الشعراء نصرتی کس کے دور کا بڑا شاعر تھا؟
جواب : دکنی دور کا بہت بڑا شاعر تھا -
153 : ملک الشعراء نصرتی نے 1665ء میں ایک رزمیہ مثنوی لکھی نام بتائیں؟
جواب : علی نامہ
155: سلطان علی عادل شاہ کا درباری شاعر کون تھا؟
جواب : سید میراں ہاشمی
156 : ریختی کے موجد کون ہیں؟
جواب : سید میراں شاہ/ سعادت یار خاں رنگین
157: مثنوی "یوسف زلیخا" کس نے لکھی؟
جواب : سید میراں ہاشمی
158 : ایاغی بیجاپوری کا نام اور تخلص کیا تھا؟
جواب : محمد امین نام اور ایاغی تخلص تھا
159 : مختار بیجاپوری کی مثنوی کا نام بتائیں؟
جواب : معراج نامہ
160 : "بحر العرفان" کس شاعر کو کہا جاتا ہے؟
جواب : شاہ حسین ذوقی
161 : شاہ حسین ذوقی کی تصانیف کے نام بتائیں؟
جواب : وفات نامہ، ماں باپ نامہ اور منصور نامہ
162 : شاہ معظم بیجاپوری کی دو مثنویوں کے نام بتائیں؟
جواب : گنج مخفی رسالہ وجودیہ، شجرۃ الاتقیا
163: دکن میں اردو کی نشوونما کے دو مراکز کون سے تھے؟
جواب : گولکنڈہ اور بیجا پور
164 : قطب الدین فیروز نے اپنی مثنوی "پرت نامہ" کس کی مداح میں لکھی؟
جواب : شیخ عبدالقادر جیلانی کی مداح میں
165: ابلاغ کے لغوی معنی کیا ہیں؟
جواب : ابلاغ کا لفظ بلغ سے بنا ہے اس کا مطلب ہے پھیلانا، پہنچانا اور بھیجنا ہے -
166 : ابلاغ عربی زبان کے کس لفظ کا ہم معنی ہے؟
جواب : تبلیغ کا
167 : انگریزی زبان میں ابلاغ کا مترادف کیا ہے؟
جواب : communication
168: لفظ communication کس زبان کے لفظ commonis کی ترقی یافتہ شکل ہے؟
جواب : لاطینی زبان کے
169 : ڈاکٹر شفیق جالندھری نے ابلاغ کی کیا تعریف کی ہے؟
جواب : ابلاغ معلومات دینے لینےیا ان کا تبادلہ کرنے کا نام ہے؟
170 : انسانی زندگی کی سب سے اہم چیز کون سی ہے؟
جواب : ابلاغ
171 : سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے کس سے ابلاغ کیا؟
جواب : فرشتوں سے
173 : زندہ چیزوں کے ابلاغ کو کتنی قسموں میں تقسیم کرتے ہیں؟
جواب : دو میں - انسان اور حیوان
174: خیالات کی ترسیل کی دو کون سی وجوہات ہو سکتی ہیں؟
جواب : 1 خیالات کی تبدیلی 2 حمایت حاصل کرنا
175 : ابلاغ کے بنیادی طور پر کتنے ذرائع ہیں؟
جواب : 1 زبان 2 اشارات، علامات 3 چہرے کے تاثرات 4 تحریر
176 : ابلاغ کو کتنی اقسام میں تبدیل کرتے ہیں؟
جواب : چار اقسام
177 : ذاتی ابلاغ میں کس کو بڑی اہمیت حاصل ہے؟
جواب : علم نفسیات
178 : کس ڈائجسٹ کے بعد اردو صحافت میں بھی بے شمار ڈائجسٹ نکلے؟
جواب : امریکی میگزین ریڈرز ڈائجسٹ کی مقبولیت کے بعد
کلاسیکی شاعری
179.ولی آئندہ دو سو سال کی شاعری کے نظام شمسی کا وہ سورج ہے جس کے دائرہ کشش میں اردو شاعری کے مختلف سیارے گردش کرتے
جواب۔ ڈاکٹر جمیل جالبی
180 ۔کلیات ولی کے مرتب کون ہیں؟
جواب۔ڈاکٹر نور الحسن ہاشمی

Post a Comment

0 Comments