Explore Your Inner Self - Ahmad Rizwan

Explore Your Inner Self
زندگی سب لوگ ہی گزار لیتے ہیں۔ لیکن کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو زندگی اپنی Conditions پر جی پاتے ہیں۔ اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہوتا کے ایسے لوگوں کی زندگی فلاپ ہوجاتی ہے۔ بلکہ بعض دفعہ انسان خود بھی Clearنہیں ہوتا کہ اس کی ترجیحات کیا ہیں۔ اسے  زندگی میں Actually خود نہیں پتہ ہوتا کہ اس کی زندگی میں اہم کیا ہے۔ کس چیز کی ذیادہ اہمیت ہے۔ اور کس چیز کی کم۔۔۔ ہم میں سے بہت ذیادہ لوگ یہ Experienceکرتے ہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ آپ نے بھی کیا ہو۔
ہم نے سوچا ہوتا ہے کہ
یہ Job مل جائے گی تو زندگی حسین ہو جائے گی۔
فلاں بزنس ڈِیل ہو گئی تو بات بن جائے گی۔
اپنا پسندیدہ لائف Partnerمل گیا تو زندگی سہانی ہو جائے گی۔
بچوں کا کہیں اچھی جگہ ایڈمیشن ہو گیا تومستقبل میں خوشیا ں ہی خوشیاں ہونگی۔
اگر اچھا گھر بنا لیا توزندگی آرام دہ ہو جائے گی۔
لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوپاتا۔ جب ہم اپنی Desired Wish List  حاصل بھی کر لیتے ہیں تو ہم وہ سکون حاصل نہیں کر پاتے جس کی ہمیں امید ہوتی ہے۔ سب کچھ حاصل کر لینے کے بعد بھی خلش باقی رہتی ہے۔
اس کی وجہ جو میں نے زندگی کے تجربات سے سیکھی ہے۔ وہ یہ ہے کہ انسان کی یہ تمام خواہشات کسی سوشل دباؤ کے تحت ہوتی ہیں۔ نہ کہ ہماری دلی خواہش۔۔ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں خود بھی Idea نہیں ہوتا۔ کہ جو ہم خواہشات کر رہے ہیں کیا وہ ہماری اپنی خواہشات ہیں؟؟؟؟
ہم لائف میں بہت دفعہ دوسروں کی خواہشات کے لئے جی رہے ہوتے ہیں۔ اولاد ، ماں باپ کی خواہشات کیلئے جیتی اور ماں باپ اولاد کیلئے۔Life Partnerایک دوسرے کی خواہشات پوری کرتے نظر آتے ہیں۔بھائی بہنوں کی خوشیوں کے متلاشی ہوتے ہیں اور بہنیں ، بھائیوں کے سکون کے لئے کوشش کرتی نظر آتی ہیں۔
آج اس تحریر کو پڑھنے کے بعد غور کیجیئے گا۔ کہ آپ کی اپنی خواہشات کی لسٹ میں کتنی ایسی خواہشات ہیں جو آپ کی اپنی ہیں۔ اور کتنی ایسی جو آپ سوسائٹی کی وجہ سے اپنائے ہوئے ہیں؟ تب آپ کو اندازہ ہوگا کہ خواہش پوری ہو نے کے بعد بھی آپ کو جو سکون خوشی اور اطمینان چاہیے ہوتا ہےوہ کیوں نہیں ملتا۔
اس سب کا آسان حل جو میرے خیال میں ہے وہ  یہ ہے کہ لائف میں کچھ Clarityرکھیں۔ آپ کے تعلقات ، رشتے ، آپکی پروفیشنل لائف ، آپکی سوشل لائف، سب میں Clarityہو۔ آپ کو پتہ ہو کہ آپ کی حدود کیا ہیں۔ آپ کو پتہ ہو نا چاہیےکہ اگر میں یہ کام کر رہاہوں تو اس کی کیا وجہ ہے۔ مجھے زندگی سے کیا چاہیئے ہے۔
Kindly خود کو Explore کریں۔ خود کو جانیئے ۔۔ خو د کو سمجھیئے۔ اور پھر عمل کر گزریئے۔ تب آپ کو وہ خوشی اور اطمینان حاصل ہو گا جو آپ چاہتے ہیں۔جب تک آپ دوسروں کی زندگی جیتے رہتے ہیں تب تک ہم اپنے لئے وہ خوشی کبھی حاصل نہیں کرسکیں گے۔
اس سب کا مطلب یہ نہیں کہ انسان خود غرض ہو جائے۔ لیکن اپنے آپ کو Exploreکیجیئے۔ اپنا پوٹینشل پہچانیئے۔۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کیلئے آسانیاں فرمائے ۔۔۔
آمین۔۔۔!!!!!

Post a Comment

1 Comments

Please do not enter any spam link in the comment box.